لاہور(رپورٹنگ آن لائن) گورنر ہاوس پنجاب نے (ن)لیگ قائدین کے خلاف مقدمہ کے مدعی سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا ۔ ترجمان گورنر ہاوس پنجاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گورنر پنجاب چوہدری سرور سیاست میں وضعداری کے قائل ہیں، ان کی جانب سے مخالفین کے خلاف مقدمے یا اس کی حوصلہ افزائی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
ترجمان گورنر ہاوس کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر سے ہزاروں افراد گورنر پنجاب سے ملاقات کرتے ہیں، ملاقات کے لیے آنے والوں کا تصاویر بنانا معمول کی بات ہے، بغاوت کے مقدمہ کے مدعی کا گورنر پنجاب سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں۔