کراچی (رپورٹنگ آن لائن)گورنر سندھ محمد نہال ہاشمی نے مجید کالونی لانڈھی میں بارش سے جاں بحق افراد شیر ولی اور ریاست بی بی کی تدفین، میت کو آبائی علاقے منتقل کرنے اور دیگر اخراجات ضافا فارما سیوٹیککل کے ایم ڈی جواد امین کی جانب سے ادا کئے۔ انہوں نے بارش کے باعث مکان کی دیوار گرنے سے میاں بیوی شیر ولی اور ریاست بی بی کے انتقال پر گورنر سندھ کی اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے مجید کالونی لانڈھی کے دورہ کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ گورنر سندھ نے حادثے میں زخمی خواتین اور بچوں کی عیادت کی اور ان کی مالی معاونت بھی کی۔گورنر سندھ نے این ڈی ایم اے کو ریسکیو کے بھرپور اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ الیکٹرک پولز اور گرے ہوئے تاروں سے دور رہیں۔ انہوں نے زخمیوں کو بروقت طبی امداد فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لانے کی بھی ہدایت کی ۔









