کوہلی 156

گنگولی اور کوہلی کو فینٹسی لیگ ایپس کی تشہیر پر قانونی نوٹس مل گیا

ممبئی(ر پورٹنگ آن لائن)آئی پی ایل کے آغازسے قبل ہی ان ایپس میں کافی دلچسپی پیدا ہوئی جس میں شائقین سے اپنی الیون منتخب کرنے کوکہا جاتا ہے۔بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سارو گنگولی اور کپتان ویرات کوہلی کو فینٹسی لیگ ایپس کی تشہیر پر ہائیکورٹ سے نوٹس مل گیا۔مدراس ہائیکورٹ کی جانب سے گنگولی اور کوہلی سمیت کچھ بالی ووڈ اداکاراﺅں کو بھی نوٹس جاری کیے گئے جو فینٹسی لیگ ایپس کی تشہیر میں مصروف ہیں۔آئی پی ایل کے آغاز سے قبل ہی ان ایپس میں کافی دلچسپی پیدا ہوئی جس میں شائقین سے اپنی الیون منتخب کرنے کو کہا جاتا ہے، بعض ایپس فینٹسی لیگ کی آڑ میں جوا بھی کھلا رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں