لاہور ( رپورٹنگ آن لائن)لاہور ہائیکورٹ میں گندم کی قیمت مقرر نہ کرنے سے متعلق درخواست 17 جون کو سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر احمد صدر کسان بورڈ ظفر حسین کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کریں گے ۔
عدالت نے وفاقی اور پنجاب حکومت کے لا ء افسران کو رپورٹ پیش کیلئے مہلت دے رکھی ہے۔ درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے گندم کی قیمت مقرر نہیں کی،گندم کی قیمت مقرر نہ کرنے سے کسانوں کو شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔ حکومت نے کسانوں کو ملز مالکان کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے ۔حکومت کے اس اقدام سے کسان تباہ ہو جائے گا۔
٭٭٭٭٭