مذہبی عقیدت 177

گلی گلی درود وسلام کی صدائیں،نبی کریمۖ کایوم ولادت مذہبی عقیدت وکیساتھ منایا گیا

لاہور( رپورٹنگ آن لائن )خاتم النبیین حضرت محمد مصطفی ۖ کا یوم ولادت مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا ۔اس مناسبت سے دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔

نماز کے فجر کے بعد مساجد میں امت مسلمہ میں باہمی اتحاد و اتفاق اور ملک کی خوشحالی و ترقی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔جشن عید میلادالنبی ۖ کی ولادت کی خوشی میں ملک کا قریہ قریہ، گلی گلی اور شہر شہر برقی قمقموں، سبز پرچموں اور جھنڈیوں سے سجائے گئے تھے ۔

اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں درود و سلام اور نعت خوانی کی محافل منعقد ہوئیں جبکہ سیمینارز اور کانفرنسز میںنبی کریم حضرت محمدۖ کی سیرت اور اسلام کی سر بلند ی کیلئے کی جانے والی عظیم کوششوںکو موضوع بنایا جائے گا۔جشن عید میلاد النبی کے سلسلہ میں ملک بھر کے گلی ،محلوں او ر بازاروں کو خوبصورت روشنیوں ،برقی قمقموں اورسبز جھنڈیوں سے سجا یا گیا جبکہ سرکاری و نجی عمارتوں پر بھی چراغاں کیا گیا ۔

لاہور سمیت ملک بھر کے مختلف مقامات پر جلوس اور ریلیاں نکالی گئیںجس میں شرکاء درود وسلام پڑھتے رہے جبکہ اس موقع پرگستاخانہ حرکت کرنے پر فرانس کیخلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔نوجوانوں کی جانب سے پہاڑیاںبنائی گئیں اور شام کے وقت لوگ انہیںدیکھنے کے لئے امڈآئے۔

جشن عید میلاد النبی کی مناسبت سے ملک بھر میں نیاز تقسیم کرنے کا بھی اہتمام کیا گیا۔کئی مقامات پر نبی کریم ۖکی ولادت باسعادت کی خوشی میں جانوربھی ذبح کئے گئے ۔ امسال ملک بھرمیں بھی جشن عید میلادالنبی ۖاس عہد کی تجدیدکے ساتھ منائی گئی کہ تحفظ ناموس رسالت و ختم نبوت ۖکیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے 12 ربیع الاول کی مناسبت سے فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں