گلگت (رپورٹنگ آن لائن)سابق وزیر اعلی و صدر مسلم لیگ ن گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کیلئے سولر پینل تقسیم کا منصوبہ شہباز شریف کا گلگت بلتستان کے عوام سے پرخلوص جذبوں کا عملی اظہار ہے اس میگا عوامی منصوبے کی کامیابی اور شفاف تقسیم کیلئے اداروں اور مسلم لیگ ن کی ضلعی زمہ داران کی اولین زمہ داری عائد ہوتی ہے۔
گلگت بلتستان میں بدترین لوڈ شیڈنگ اور انٹرنیٹ کی سہولیات کی فقدان اور دور دراز علاقوں کی صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے سولر پینل کی تقسیم کیلئے درخواستوں کی آن لائن اور دستی حصولی کی آخری تاریخ میں 15دن کی توسیع کی جائے تاکہ گلگت بلتستان کے عوام شہباز شریف کے اس تحفے سے زیادہ زیادہ فائیدہ اٹھا سکیں ،یہ میگا منصوبہ عوامی فلاح کا منصوبہ ہے اس منصوبے کی تکمیل سے گلگت بلتستان کے عوام کو بجلی کی بنیادی سہولت کی فراہمی کو ایک جدید طریقہ فراہم کرنا ہے ،اس عوامی فلاحی منصوبے کی موثر نگرانی اور بیوروکریسی کے قانونی الجھا میں آسانی پیدا کرنے کیلئے مسلم لیگ ن کے تمام اضلاع کی ضلعی زمہ داران کو اس عوامی فلاحی منصوبے کی نگرانی وقت کی اہم ضرورت ہے،مسلم لیگ (ن) کے تمام اضلاع کے ذمہ داران اس عوامی زمہ داری کو بھرپور طریقے سے ادا کریں گے۔ انہوںنے کہا کہ گلگت بلتستان سے بدترین لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے کہاک ہ مسلم لیگ ن 70 سال سے حل طلب اس مسلئے کے فوری حل کیلئے 100 میگا واٹ سولر کا اجتماعی منصوبہ اور 58 میگاواٹ کا انفرادی منصوبہ اس کا عملی ثبوت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی سابق اور موجودہ وفاقی حکومت کے بجلی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے ریجنیل گریڈ اور بڑے بجلی کے منصوبوں پر بھی کام جاری ہے ۔امید ہے آنے والے چند سالوں میں 70 سالہ اس پرانے قومی مسلئے کے حل طرف بڑی پیش قدمی عوام کو واضح نظر آئے گی اور پاکستان مسلم لیگ ن گلگت بلتستان سے اندھیروں کے خاتمے کا خواب حقیقت میں بدل دے گی اور تمام منفی اور خودساختہ پر پگنڈوں کا جواب عوامی خدمات اور عملی کارکردگی سے دیں گے اور گلگت بلتستان کے عوام کے اعتماد سے پہلے سے بڑھ کے عوامی خدمات کی ایک نئی تاریخ رقم کریں گے۔









