لاہور( رپورٹنگ آن لائن) نامور گلوکارہ میگھا کا نیا گانا ” سپ وے ” ریلیز ہو گیا ۔ اس گانے کے پروڈیوسر ریحان خان نیازی جبکہ اس کا میوزک کٹو علی طافو نے ترتیب دیا ہے ۔
نئے گانے کے ڈائریکٹر حمزہ مشتاق جبکہ ڈی او پی عبد اللہ اور جنیدہیں ۔میگھا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میر انئے گانے کا ٹائٹل انتہائی منفرد اوراچھوتا ہے اور جب آپ اس کی شاعری سنتے ہیں تو ساری کہانی سمجھ آتی ہے ۔
انہوںنے کہاکہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ریلیز کے بعد اس گانے کو میری توقعات سے بڑھ کر پذیرائی ملی ہے ۔ انہوںنے مزید کہا کہ ایک گانے کی تیاری کیلئے کئی روز تک مسلسل کئی کئی گھنٹے کام کرنا پڑتا ہے اور پھر جا کر ایک گیت تیار ہوتا ہے ۔








