شبنم مجید 167

گلوکارہ شبنم مجید اپنے گانوں کی شاعری خود لکھیں گی

لاہور(ر پورٹنگ آن لائن ) گلوکارہ شبنم مجید اپنے گانے کی شاعری خود لکھیں گی ۔بتایاگیا ہے کہ گلوکارہ شبنم مجید نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ مستقبل میں اپنے گانے خود لکھیں گی اور اس کی کمپوزیشن بھی خود کریں گی ۔ شبنم مجید نے بتایا کہ میں نے بہت سے نامو رشعراء کے لکھے ہوئے گانے گائے ہیں لیکن نہ جانے مجھے اپنے مرحوم بھائی وحید مجید کی شاعری بہت اچھی لگتی تھی ۔ انہوںنے کہا کہ ان کے اس دنیا سے جانے سے مجھے جس قدر گہرے صدمہ ہوا اس کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں