سپریم کورٹ

گفتگو کے مندرجات تحریری طور پر جمع کرائیں،سپریم کورٹ کا عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کا تحریری فیصلہ

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)سپریم کورٹ نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی گزشتہ روز کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا جس میں کہاگیا ہے کہ گفتگو کے مندرجات تحریری طور پر جمع کرائیں۔دو صفحات پر مشتمل حکمنامہ چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے تحریر کیا ہے جس میں کہاگیاکہ ڈاکٹر بابر اعوان اور ایڈووکیٹ فیصل چوہدری اسد عمر کا رابطے ہوا، گفتگو کے مندرجات تحریری طور پر جمع کرائیں۔

تحریری حکمنامہ کے مطابق بابر اعوان اور فیصل چوہدری بتائیں کہ کس بنیاد پر انھوں نے عدالت کو واضح یقین دھانی کرائی،عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے جواب جمع کرانے کے لیے وقت مانگا،عمران خان کے وکیل نے جواب کے لیے جمع کرائی گئی یو ایس بی اور سی ڈیز کا ریکارڈ بھی مانگا، ایڈویشنل اٹارنی جنرل سی ڈیز اور یو ایس بی کا ریکارڈ کا جائزہ لیکر مواد سلمان اکرم راجہ کو فراہم کریں۔تحریری حکمنامہ کے مطابق عمران خان کا جواب 5 نومبر کو جمع ہونے کے بعد مقدمے پر 7 نومبر کو سماعت ہوگی۔