لاہور( رپورٹنگ آن لائن)گزشتہ ڈیڑھ مہینے کے دوران چینی کی قیمت میں30سے 40روپے کلو اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق ایکسپورٹ کی اجازت ملنے کے بعد مقامی مارکیٹ میں چینی کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ ڈیڑھ مہینے کے دوران چینی کی قیمتوں میں 30سے 40روپے تک اضافہ ہوا،اس وقت اوپن مارکیٹ میں چینی160 سے 170روپے تک فروخت ہورہی ہے ۔
ٹریڈرز نے کہا کہ حکومت مقامی مارکیٹ کی ضرورت اور قیمت کو پہلے مدنظر رکھے پھر ایکسپورٹ کی اجازت دے ۔