اسد عمر 147

گزشتہ روز ملک بھر میں 15 لاکھ سے زائد افرد کو ویکسین لگائی گئی، اسد عمر

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) سربراہ این سی او سی اسد عمر نے کہا ہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں 15 لاکھ سے زائد افرد کو ویکسین لگائی گئی، عوام اسی جذبے کو برقرار رکھیں۔ بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ اگست کے آخر تک 24 شہروں کی 40 فیصد آبادی کا ہدف مقرر کیا تھا، ان 24 بڑے شہروں میں سے 20 نے ہدف پورا کیا، حیدرآباد، مردان، نوشہرہ اور کوئٹہ نے ہدف پورا نہیں کیا۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ قومی سطح پر اہل آبادی کے 35 فیصد کو کم از کم ایک خوراک ملی ہے، اسلام آباد میں 69 فیصد، آزاد کشمیر میں 51 فیصد، گلگت بلتستان میں 39 فیصد، پنجاب میں 37 فیصد، خیبر پختونخوا میں 35 فیصد، سندھ میں 32 فیصد اور بلوچستان میں 12 فیصد آبادی کو ویکسین لگائی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں