سرفراز بگٹی 82

گزشتہ ایک سال میں بلوچستان میں 700 سے زائد دہشت گرد ہلاک، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھیں گے ، وزیر اعلی بلوچستان

کوئٹہ(رپورٹنگ آن لائن)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ گزشتہ 12 ماہ کے دوران بلوچستان بھر میں سیکیورٹی فورسز کی موثر کارروائیوں کے نتیجے میں 700 سے زائد دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا جا چکا ہے۔ وزیراعلیٰ ہائوس سے جاری کردہ بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی نے کہاکہ صرف گزشتہ دو روز میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 70 کے قریب دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

وزیر اعلی بلوچستان کے مطابق آج علی الصبح فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں نے صوبے کے مختلف علاقوں میں حملوں کی کوشش کی، تاہم بلوچستان پولیس اور فرنٹیئر کور (ایف سی)کے جانباز جوانوں نے باہمی اشتراک سے دہشت گردوں کے تمام حملے ناکام بنا دیے۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور مثر کارروائیوں کے نتیجے میں اب تک مزید 37 دہشت گرد ہلاک کیے جا چکے ہیں، جبکہ دیگر دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز بدستور جاری ہیں۔وزیر اعلی بلوچستان نے واضح کیا کہ یہ بزدلانہ حملے دہشت گردی کے خلاف ریاستی عزم کو کمزور نہیں کر سکتے۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ریاست آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھے گی اور بلوچستان میں امن و امان کے قیام کیلئے کارروائیاں پوری قوت سے جاری رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں