لاہور(رپورٹنگ آن لائن) فلم و ٹی وی کی معروف اداکارہ ریشم نے کہا کہ گزرتے وقت کے ساتھ انسان کی سوچ اور رویے بھی تبدیل ہوتے ہیں اور اس میں پختگی آتی ہے‘ میں نے ماضی سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا اب میں اچھے برے اور دوست دشمن کی تفریق کر سکتی ہوں۔ انہوں نے کہا ہمارے ہاں صرف دوسروں کے کردار پر نظر رکھنے کا رواج ہے۔
انہوں نے کہا کہ شوبز انڈسٹری میں کئی سال گزارنے کے بعدمیں نے بہت کچھ سیکھا ہے اور خصوصا ًتلخ تجربات سے میر ے اندر پختگی آئی۔ انہوں نے کہا کہ آپ کواگر دنیا کے ساتھ چلنا ہے تو کچھ چیزوں کو نظر انداز کرنا پڑتا ہے لیکن اس کی بھی ایک حد ہونی چاہئے ۔