طاہر محمود اشرفی 16

گریٹرا سرائیل کا خواب اہل غزہ نے اپنے خون سے غزہ میں دفن کر دیا ‘ حافظ طاہر اشرفی

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ گریٹرا سرائیل کا خواب اہل غزہ نے اپنے خون سے غزہ میں دفن کر دیا ہے، اگر اس کے باوجود کسی کو سمجھ نہیں آتی تو وہ گزشتہ دو سالوں کی فلسطینیوں کی جدوجہد کو دیکھ لے،جو تن تنہا اپنے وطن ، اپنی مٹی ، اپنی عزت و وقار کو باقی رکھنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ عالم اسلام کسی بھی صورت نہ گریٹر اسرائیل کی حمایت کر سکتا ہے نہ اس کا تصور کر سکتا ہے، پاکستان کا امن بورڈ میں جانے کا واحد مقصد اہل فلسطین کیلئے امن لینا ہے اور اگر خدانخواستہ امن بورڈ بھی اس میں ناکام ہوتا ہے تو پھر صرف مشرق وسطی نہیں پوری دنیا میں جو بد امنی پھیلے گی اس کے اثرات سے کوئی بھی محفوظ نہیں رہ سکے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں