لاہور(رپورٹنگ آن لائن) معاونِ خصوصی وزیراعلی پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعلی عثمان بزدار نے مہنگائی کے خلاف کمر کس لی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پانے بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی اور گرانفروشی کے سدباب کیلئے پنجاب میں انسداد ذخیرہ اندوزی آرڈیننس 2020 کے مثبت اثرات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں،
جس کے تحت رواں ماہ 193,087 مقامات پر چھاپے مارے گئے، 276 ایف آئی آرز درج ہوئیں جبکہ 286 گرانفروشوں کو گرفتار کرتے ہوئے، 23,641,250 روپے جرمانہ عائد کیا گیا، گرانفروش اور ذخیرہ اندوز قانون اور سماج دونوں کے دشمن ہیں۔









