ملکی درآمدات 271

گذشتہ مالی سال 2020ء کے دوران مشینری کی مجموعی ملکی درآمدات میں 1.56فیصد کی کمی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) گذشتہ مالی سال 2020ء کے دوران مشینری کی مجموعی ملکی درآمدات میں 1.56فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے مطابق گذشتہ مالی سال میں درآمدات کا حجم 8.782ارب ڈالر تک کم ہوگیا جبکہ مالی سال 2019ء کے دوران مشینری کی درآمدات 8.921ارب ڈالر رہی تھیں۔

اس طرح مالی سال 2019ء کے مقابلہ میں گذشتہ مالی سال 2020ء کے دوران مشینری کی مجموعی درآمدات میں 139ملین ڈالر یعنی 1.56فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ مالی سال کے دوران الیکٹریکل مشینری کی درآمدات 26.41فیصد جبکہ بجلی پیدا کرنے والی مشینری کی درآمدات میں 8.74فیصد اضافہ ہوا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں