ریاض(رپورٹنگ آن لائن)سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے زور دے کر کہا ہے کہ سعودی عرب ہمیشہ کی طرح حرمین شریفین کی خدمت اور زائرین کی سہولت کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھے گا، جو بانی مملکت شاہ عبدالعزیز بن عبدالرحمن، کے وقت سے چل رہی ہیں۔
نائب گورنر مکہ مکرمہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز، نے شاہ سلمان کی جانب سے پیغام دیا کہ اللہ کا شکر ہے جس نے سعودی عرب کو حرمین شریفین کی خدمت کا شرف دیا۔ انہوں نے گذشتہ حج کے موسم 1446 ہجری کی کامیابی کو سراہا اور کہا کہ خدمات کی اعلی سطح اور بہترین انتظامات ملک کے تمام محکموں کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہیں۔شاہ سلمان نے کہا کہ زائرین کی سہولت اور آرام کے لیے خدمات کو مسلسل بہتر بنایا جا رہا ہے تاکہ حجاج اور عمرہ کرنے والے اپنے مناسک بآسانی اور اطمینان کے ساتھ ادا کر سکیں۔
یہ اعلان حج 1447 ہجری کے کانفرنس و نمائش کے آغاز کے موقع پر کیا گیا، جس کی میزبانی شاہ سلمان کر رہے ہیں ۔ وزارت حج و عمرہ کے ساتھ خدمت ضیوف الرحمن پروگرام کے تعاون سے منعقد ہو رہی ہے۔ کانفرنس کے لیے مکہ سے دنیا تک رکھا گیاے اور اس میں دار المل عبدالعزیز نے حج اور حرمین شریفین کی تاریخ پر مبنی پہلا میلہ بھی شروع کیا۔ تقریب جدہ سوپردوم میں ہوئی، جس میں سعودی حکام، اسلامی ممالک کے نمائندے اور حج امور کے دفاتر کے اہلکار شریک ہوئے۔نائب گورنر مکہ نے کانفرنس کے چار روزہ پروگرام کا افتتاح کیا، جس میں 143 سے زائد سیشنز اور ورکشاپس شامل ہیں اور 150 سے زائد ممالک کے ماہرین اور مقررین شریک ہیں۔
کانفرنس میں المد البشری نامی دستاویزی فلم کی جھلک بھی پیش کی گئی، جس میں حجاج کے ذاتی تجربات اور حج کے اثرات کو دکھایا گیا۔اس موقع پر تکنیکی ترقی عملی خدمات اور زائرین کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے مختلف معاہدوں اور یادداشتوں پر بھی دستخط کیے گئے۔ تقریب کا اختتام گذشتہ حج کے موسم 1446 ہجری میں بہترین فضائی خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں کے ملتزم ایوارڈ سے اعزاز سے ہوا ۔ یہ ایوارڈ سرکاری و نجی شعبوں کے شراکت داروں کے خدمات کے اعتراف اور خدمت ضیوف الرحمن کے تحت خدمات میں حصہ ڈالنے والوں کے اعزاز سے دیا جاتا ہے۔