سونا 175

گذشتہ ایک ہفتے کے دوران عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا5ڈالر مہنگا ہو گیا

کراچی ( رپورٹنگ آن لائن) گذشتہ ایک ہفتے کے دوران عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا5ڈالر مہنگا ہو گیا جس کے باعث زیر تبصرہ مدت میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں850روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں729روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں گذشتہ روز 7ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا1880ڈالر ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت600روپے کے اضافے سے1لاکھ13ہزار350روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 515روپے کے اضافے سے سے97ہزار180روپے ہو گئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں