لاہور (رپورٹنگ آن لائن)گارڈن ٹاؤن برکت مارکیٹ کے پاس دھماکہ، سلنڈر کی دکان میں گیس سلنڈر پھٹ گیا
ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کیلئے آپریشن شروع کر دیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق سلنڈر پھٹنے کے باعث آگ لگی۔ سلنڈر شاپ پر آگ لگنے سے تین بار دھماکہ ہوا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا