شاہدہ منی ن

گائیکی کی دنیا میں ملکہ ترنم نور جہاں سے بہت متاثر ، اپنا روحانی استاد مانتی ہوں‘شاہدہ منی

لاہور(ر پورٹنگ آن لائن)نامور اداکارہ و گلوکارہ شاہدہ منی نے کہا ہے کہ ہر فنکارکاکوئی نہ کوئی آئیڈیل ہوتاہے جس سے وہ بہت متاثرہوتاہے ، گائیکی کی دنیا میں ملکہ ترنم نور جہاں میری پسندیدہ گلوکارہ ہیں اورمیں انہیں اپناروحانی استاد مانتی ہوں ۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ جتنی بڑی گلوکارہ تھیں اس سے بڑھ کر شفیق ،ملنساراورمحبت کرنے والی خاتون تھیں ، متاثرکن شخصیت اورمسحورکن آواز کی مالکہ ملکہ ترنم نورجہاںآج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ لتامنگیشکرجس گلوکارہ کو اپنا روحانی استاد تسلیم کریں ان کا گائیکی کی دنیا میں کیا مقام ہوگا۔