انتونیو گوئتریس 116

کینیڈا میں مسلم خاندان پر گھناونے حملے پر صدمے میں ہوں، انتونیو گوئتریس

نیویارک (ر پورٹنگ آن لائن)اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوئتریس نے کہاہے کہ کینیڈا میں مسلمان پاکستانی خاندان پر ہوئے گھناونے حملے پر صدمے میں ہوں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوئتریس نے جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہی ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ میری تمام ہمدردیاں متاثرین کے خاندان کے ساتھ ہیں، ہمیں اسلامو فوبیا کے خلاف متحد ہو کر کھڑا ہونا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں