خدا اور محبت 142

کیریئر کا سب سے مشکل سین ‘خدا اور محبت ‘کے سیزن 2میں ریلوے سٹیشن پرقلی کے کردار کا تھا، عمران عباس

کراچی (ر پورٹنگ آن لائن)پاکستانی اداکار عمران عباس نے اپنے کیریئر کے مشکل ترین سین کے بارے میں اظہارِ خیال کیا ہے۔عمران عباس نے اپنی انسٹا اسٹوری پر اپنی ایک تصویر شیئر کی، جو ان کے ڈرامہ سیریز خدا اور محبت کے سیزن 2 کے ایک منظر کی ہے ۔

اس تصویر میں عمران عباس ریلوے اسٹیشن پر قلی کا کردار ادا کرتے زمین پر الٹے لیٹے ہوئے اور روتے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔انہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ شائدیہ میری اداکاری کے پورے کیریئر کا سب سے مشکل سین تھا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں