واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن)امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلینکن نے کہا ہے کہ ایران فی الواقع 2015 میں طے شدہ جوہری سمجھوتے کے تمام تقاضوں کی پاسداری کریگا،یہ ابھی واضح نہیں ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی وزیرخارجہ نے ایک بیان میں کہاکہ فی الوقت یہ معاملہ ابھی تک غیرواضح ہے کہ ایران جوہری سمجھوتے کی پاسداری کے لیے درکاراقدامات پر آمادہ ہے یا بھی نہیں۔وہ امریکی کانگریس کے ارکان سے اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ (محکمہ خارجہ)کی خارجہ پالیسی سے متعلق حکمتِ عملی اور بجٹ درخواست کے بارے میں گفتگو کررہے تھے۔
انھوں نے کہا کہ اس وقت تو ہم جوہری سمجھوتے کی پاسداری کے مرحلے میں بھی نہیں۔ ہم یہ نہیں جانتے کہ کیا ہونے جارہا ہے۔ٹونی بلینکن نے دعوی کیا کہ اگر ایران نے جوہری ڈیل کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری رکھا تواس سمجھوتے کے خاتمے کا وقت چند ماہ تک محدود ہوکررہ جائے گا۔









