شاہ رخ خان 189

کہاں غائب ہوگئے تھے؟ مداح کا شاہ رخ خان سے سوال،خیالوں میں، اداکار کا جواب

ممبئی (رپورٹنگ آن لائن) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی طویل عرصے تک سوشل میڈیا سے دوری پر مداح نے اْن سے سوال کرلیا ہے۔گزشتہ روز پہلے شاہ رخ خان نے نئی آنے والی فلم پٹھان کا ٹیزر جاری کرکے مداحوں کو خوشی سے نہال کیا تو اْس کے بعد اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر اپنے مداحوں کے ساتھ سوال و جواب کا ایک سیشن بھی کیا۔

اسی سیشن کے دوران ایک مداح نے شاہ رخ خان سے سوال کیا کہ اتنے دن سے کہاں غائب تھے؟ جس پر اداکار نے جواب دیا کہ خیالوں میں۔امیش نامی صارف نے پوچھا کہ کہاں غائب ہو؟ فلموں میں رہتے ہو لیکن خبروں میں نہیں رہتے۔اس پر ردّعمل دیتے ہوئے شاہ رخ خان نے کہا کہ ٹھیک ہے! میں اگلی بار سے خبردار رہوں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں