بی سی سی آئی

کھلاڑیوں نے انگلینڈ کیخلاف پانچواں ٹیسٹ کھیلنے سے انکار کیا، بی سی سی آئی

نئی دہلی (رپورٹنگ آن لائن)بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے صدر سورو گنگولی نے کہا ہے کہ ان کے کھلاڑیوں نے کورونا کے خدشات کے باعث انگلینڈ کے خلاف پانچواں و آخری ٹیسٹ میچ کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ کھلاڑیوں نے کھیلنے سے انکار کردیا ہے تاہم آپ انہیں مورد الزام نہیں ٹھہرا سکتے۔انہوں نے کہا کہ فزیو یوگیش پرمار کا کھلاڑیوں سے قریبی رابطہ رہا ہے،

وہ کھلاڑیوں میں آزادانہ گھل مل جاتے ہیں یہاں تک کے ان کے کورونا ٹیسٹ بھی کیے ہیں، جبکہ یوگیش کھلاڑیوں کا مساج بھی کرتے رہے ہیں اور وہ ان کی روز مرہ کی زندگی کا حصہ تھے۔انہوںنے کہاکہ کھلاڑی، یوگیش کو کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ٹوٹ گئے ہیں، انہیں ڈر ہے کہ وہ بھی اس بیماری میں ضرور مبتلا ہوئے ہیں اور شدید خوفزدہ ہیں۔