اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن ) رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کچھ چورن فروش دماغی توازن کھو بیٹھے ہیں، کمیشن میں نام آئے تو کانپیں بھی ٹانگیں گی ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں فواد چوہدری نے لکھا کہ عمران خان کے سیاسی دبا کی وجہ سے کچھ چورن فروش اپنا دماغی توازن کھو بیٹھے اور خبطی ہو گئے ہیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ ابھی جب کمیشن بنے گا اور معلومات سامنے آئیں گی کہ کون کون سے نام نہاد تجزیہ کار امریکی سفارتخانے میں دو زانو رہے اور اس سازش میں مکمل شراکت دار تھے تو اور کانپیں ٹانگیں گی۔
سابق وفاقی وزیر نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر تنیقد کرتے ہوئے سوال پوچھا کہ اس وقت انرجی کا انچارج ہے کون؟