کراچی (ر پورٹنگ آن لائن) معروف اداکارہ حرا مانی نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے ایک متاثر کن پیغام بھی شیئر کیا ہے۔سوشل میڈیا ایپ انسٹا گرام پر 6 ملین فالوورز رکھنے والی اداکارہ حرا مانی کی ہر پوسٹ پر ان کے مداحوں کی جانب سے فورا لاکھوں لائیکس اور ہزاروں تعریفی کمنٹس آ جاتے ہیں۔
حرا مانی کی جانب سے اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کیے جانے والے پیغامات بھی خوب پسند کیے جاتے ہیں۔حرا مانی کی جانب سے کچھ گھنٹوں قبل پوسٹ کی جانے والی تصویر کے کیپشن میں کہنا ہے کہ کچھ صحیح ہونے سے پہلے نا بہت غلط ہوتاہے، اگر تمہارے ساتھ کچھ غلط ہو رہا ہے تو پریشان مت ہونا کیوں کہ اب سب صحیح ہونے والا ہے۔حرا مانی نے کہا کہ جیت میں جب بہت مرتبہ ہار مل جائے تو پھر آپ کو کوئی ہرا نہیں سکتا۔