کراچی (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر راشد لطیف نے کہا ہے کہ بابر اعظم کی تکنیک بہترین ہے، ان کے پاس کبھی بھی اتنے تکنیکی مسائل نہیں تھے۔
پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر راشد لطیف نے سوشل میڈیا میڈیا ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ میرے خیال سے بابر اعظم کی تکنیک بہترین ہے اور رہے گی کیونکہ وہ کھیل کے تمام فارمیٹس میں مسلسل کارکردگی دکھا رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ پچھلے سال جب ان کی فارم گئی تو لوگوں اور کوچز نے سوچا کہ ان کی تکنیکی مسائل ہیں تاہم میرے خیال میں ان کے پاس کبھی بھی اتنے تکنیکی مسائل نہیں تھے۔
پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا تھا کہ تمام کوچز نے ان کی تکنیک کے ساتھ ساتھ انکے اسٹرائیک ریٹ کو بہتر بنانے کے لیئے ان سے بڑی بڑی شاٹس لگوانا شروع کر دیں اور ان پر کام کیا جو کہ غلط طریقہ تھا۔راشد لطیف نے کہا کہ کوچز نے اور انکی فارم واپس آنے کا انتظار نہیں کیا اور انہوں نے بابر کی بیٹنگ کو خراب کر دیا۔ اب ان کی ابتدائی تکنیک میں تھوڑی سی تبدیلی آئی ہے، لیکن اُس کو بابر کو خود ٹھیک کرنا ہو گا وہ کوئی کوچ بہتر نہیں کر سکتا۔