شبلی فراز 188

کووڈ کے بعد دنیا میں طب کے شعبہ میں انقلاب آیا،شبلی فراز

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ملکی سطح پر تیار آلات جراحی نمائش سرجیکل آلات میں ہماری پیشہ وارانہ مہارت کا عکاس ہے،کووڈ کے بعد دنیا میں طب کے شعبہ میں انقلاب آیا،ہم چاہتے ہیں کہ طب و آلات جراحی کے شعبہ میں معیاری پروڈکشن ہو،حکومت اس شعبہ سے وابسطہ انڈسٹری کے ساتھ ہر ممکن تعاون و سہولت فراہم کرے گی،ہم چاہتے ہیں کہ اس شعبہ میں نیڈ بیسڈ ریسرچ کو پروموٹ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق شفاانٹرنیشنل ہسپتال نے سرجیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے اشتراک سے پہلی مرتبہ ملکی سطح پر تیار آلات جراحی کی نمائش کا انعقاد کیا، تقریب میں وفاقی وزیر شبلی فراز و معاون خصوصی عثمان ڈار نے شرکت کی، وفاق وزرا نے نمائش کو نیشنل کاز قراردیا اور کہا کہ حکومت اس انڈسٹری کے فروغ کیلئے ہر ممکن سہولت و تعاون فراہم کرے گی۔شفاانٹرنیشنل ہسپتال نے سرجیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے اشتراک سے پہلی مرتبہ ملکی سطح پر تیار آلات جراحی کی نمائش کا انعقاد کیا، نمائش کی افتتاحی تقریب میں وزیر شبلی فراز و معاون خصوصی عثمان ڈار سمیت مینوفیکچررز و ہیلتھ پروفیشنلز کی بڑی تعداد شریک ہوئے۔

وفاقی وزیر شبلی فراز نے افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ یہ نمائش سرجیکل آلات میں ہماری پیشہ وارانہ مہارت کا عکاس ہے۔کووڈ کے بعد دنیا میں طب کے شعبہ میں انقلاب آیا ۔ہم چاہتے ہیں کہ طب و آلات جراحی کے شعبہ میں معیاری پروڈکشن ہو۔معیار کے زریعے ہی دنیا میں مقابلے کی فضا قائم کرسکتے ہیں۔ہماری عوام کی ضرورت بھی ہے کہ انہیں معیاری آلات جراحی میسر ہو۔حکومت اس شعبہ سے وابسطہ انڈسٹری کے ساتھ ہر ممکن تعاون و سہولت فراہم کرے گی۔ہم چاہتے ہیں کہ اس شعبہ میں نیڈ بیسڈ ریسرچ کو پروموٹ کریں گے۔۔شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ ہماری حکومت کی پوری توجہ صحت کے شعبہ پر مرکوز ہے۔حکومت نے عوام کو مفت صحت سہولیات کی فراہمی کیلئے صحت کارڈ کا اجرا کیا۔انصاف صحت کارڈ نے ہیلتھ کے شعبہ میں انقلاب لایا ہے۔

ہماری حکومت کوالٹی آف ہیلتھ کو بہتر بناناچاہتی ہے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ ہمیں سرجیکل کے شعبہ میں برانڈز بنانے کی ضرورت ہے۔ہماری توجہ صرف ایکسپورٹ پر ہے اور باہر کی برانڈز کو پروموٹ کرتے ہیں لیکن اب ہمیں میڈ ان پاکستان برانڈز کو اسٹیبلش کرناہوگا۔اس وقت پاکستان میں سرجیکل انڈسٹری گرو کررہا ہے اس کو سکیل اپ کرنے کی ضرورت ہے۔سرجیکل مینوفیکچررز ایسوسی کے چیئرمین وقاص رضا نے کہا کہ ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ سیالکوٹ میں یمارے لئے کامن فیسلیٹی سنٹر کے قائم کیا جائے اس کے علاوہ ایم ڈی آر کیلے ہائی ٹیک لیب کی ضرورت ہے تاکہ ہماری آلات یورپ ایکسپورٹ کرسکے۔۔

شفا ہسپتال کے چیف آف سپلائی چین بریگیڈیئرابوبکر امین باجوہ نے کہا کہ شفا ہسپتال کی کاوش سے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ سرجیکل آلات کی نمائش کا انعقاد ہوا ہے، اس سے نہ صرف سرجنز کو ان آلات کو سمجھنے میں مدد ملے گی بلکہ ان کی رائے کے نتیجے میں ان آلات کو مزید بہتر بنایا جاسکے گا، اس طرح ان آلات کی طلب و قیمٹ دونوں میں اضافہ ہوسکے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں