فیصل آباد (رپورٹنگ آن لائن )سا بق صو با ئی وزیر قانون پنجاب را نا ثناءللہ خا ں نے کہا ہے کہ ملک بجلی گیس چینی آٹا چوروں کے بھنور میں پھنس چکا ہے کون کس سے این آر او مانگ رہا ہے عوام کو جلد پتہ چل جا ئے گا آٹا چینی چوروں سے عوام کو نجات ملنے والی ہے پی ڈی ایم میں پھوٹ ڈالنے والے خود ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ حکو مت سے مذاکرات کا وقت ختم ہو چکا ہے نون لیگ پی ڈی ایم کے ہر بیا نیے پر عملدر آمد کر ئے گی، تمام سیا سی جماعتیں عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے کمر بستہ ہیں،انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ حکو مت کی کو ئی حیثیت نہیں ہے، عمران نیازی کی حکومت ملک کے عوام کو کسی بھی قسم کا ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام رہی ملک میں مہنگا ئی کی لہر نے عوام کی چیخیں نکال دی،
انہوں نے کہا کہ حکو متی کشتی آ خری ہچکو لے کھا رہی ہے عوام کی طا قت سے سلیکٹڈ حکومت سے نجا ت حا صل کر یں گے انہوں نے کہا کہ پنڈی کا شیطان آلودہ سیا سی ما حول کی پیداوار ہے وہ ہمیشہ اپوزیشن کو گا لی گلوچ کر کے ہی سیا ست میں زندہ رہا موجودہ دور اس کی گندی سیا ست کا آخری دور ہے ۔









