آئی ایم ایف 84

کومت کا ٹیکس وصولی کا شارٹ فال پورا کرنے کیلئے منی بجٹ نہ لانے کا فیصلہ

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرض پروگرام کی اگلی قسط کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔

ذرائع کے مطابق قرض پروگرام کی اگلی قسط کے لیے مذاکرات میں آئی ایم ایف، ایف بی آر اور بی آئی ایس پی حکام شریک ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہیکہ ایف بی آرنے آئی ایم ایف کو 605 ارب روپیکا ٹیکس شارٹ فال پوراکرنیکے پلان سے آگاہ کردیا جس میں بتایا گیا ہے کہ ٹیکس وصولی کا شارٹ فال پورا کرنے کے لیے کوئی منی بجٹ نہیں آئے گا۔

ذرائع کے مطابق شارٹ فال پورا کرنے کیلئے عدالتوں میں ٹیکس مقدمات جلد نمٹائے جائیں گے اور حکومت نے عدالتوں میں زیر سماعت ٹیکس کیسز میں بھرپورتعاون کی یقین دہانی کرادی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے چیف جسٹس پاکستان نے بھی ٹیکس کیسز کی سماعت جلدکرانیکی درخواست منظور کرلی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں