عطا اللہ تارڑ 18

کوریج کے لئے آنے والے غیر ملکی صحافیوں کو خوش آمدید کہتے ہیں، وزیراطلاعات

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہاہے کہ کوریج کے لئے آنے والے غیر ملکی صحافیوں کو خوش آمدید کہتے ہیں،صحافیوں کو ایک ہی چھت تلے تمام ضروری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

غیر ملکی صحافیوں کو فراہم کی گئی سہولیات کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عطاء اللہ تارڑ نے کہاکہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اعلان کیا ہے کہ ایران اور امریکہ کے صحافیوں کیلئے ویزا آن ارائیول ہوگا،کوریج کے لئے دنیا بھر سے صحافی پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ صحافیوں کو ایک ہی چھت تلے تمام ضروری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، 50 کے قریب صحافی پاکستان پہنچ چکے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ چین، سعودی عرب، جاپان، جرمنی، کوریا سمیت مختلف ممالک سے صحافیوں نے ویزا کی درخواستیں دی ہیں۔ وفاقی وزیراطلاعات و نشریات نے کہاکہ جناح کنونشن سنٹر میں صحافیوں کے لئے ایک چھت تلے تمام ضروری سہولیات میسر کی ہیں، ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی، پرنٹرز، کمپیوٹرز اور سکرینز نصب کی گئی ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ صحافتی امور انجام دینے کے لئے درکار تمام سہولیات یہاں میسر کی گئی ہیں، جناح کنونشن سنٹر سے ریڈ زون قریب ہے، صحافی یہاں سے باآسانی کوریج کر سکتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ صحافیوں کو کارڈز جاری کئے گئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ تمام سہولیات ایک ہی جگہ فراہم کرنے کی کوشش کی گئی ہے تاکہ صحافیوں کو کوریج میں کوئی دقت نہ پیش آئے۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ کوریج کے لئے آنے والے غیر ملکی صحافیوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں