عظمی بخاری 162

کورونا ویکسین کے جعلی اندراج میں پنجاب کا سرفہرست ہونا باعث تشویش ہے، عظمی بخاری

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)مسلم لیگ(ن)پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے کہا کہ کورونا ویکسین کے جعلی اندراج میں پنجاب کا سرفہرست ہونا باعث تشویش ہے۔

ہفتہ کو مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے یاسمین راشد کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یاسمین راشد نے خود اعتراف کیا ہے کورونا ویکسین کے جعلی اندراج ہو رہے ہیں، یاسمین راشد کے مطابق کورونا ویکسین کی 9ہزار 4سو 74فیک اندراج ہوئے۔

مسلم لیگ(ن)پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسین کے جعلی اندراج میں پنجاب کا سرفہرست ہونا باعث تشویش ہے جبکہ ویکسین کے جعلی اندراج پر 12مقدمات درج ہوئے،8لوگ گرفتار ہوئے ،79انکوائری کے بعد لوگ معطل ہوئے ہیں۔

عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ جعلی حکومت کے ہر کام میں جعلسازی اور دونمبری ہورہی ہے،یاسمین راشد پہلی وزیر ہیں جنہوں نے میڈیا پر جعلسازی کا اعتراف کیا ہے، عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ اس جعلسازی کا اعتراف کرنے یاسمین راشد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،ایسی ہی جعلسازی ڈینگی کو کنٹرول کرنے میں ہورہی ہے، لاہور شہر میں ہی ایک ہفتے میں 600سے زائد ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،لاہور میں اس وقت ڈینگی کے رپورٹ کیسز کی تعداد1600سے تجاوز کرگئی ہے،یہ لوگ کورونا پر قابو نہیں پاسکے تو ڈینگی کیسے کنٹرول کریں گے۔

عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نے پنجاب حکومت کو ڈینگی کنٹرول کرنے کا فارمولہ شیئر کیا تو انہوں نے مذاق اڑایا،ب اس حکومت کے لئے لوگوں کی جانیں مذاق بن چکی ہیں،لوگ بھوک سے مریں،کورونا سے مریں یا ڈینگی سے مریں ،انکو کوئی فکر نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں