عالمی ادارہ صحت

کورونا ویکسین کی تیاری کیلئے سب کو کوششیں تیز کرنا ہوں گی، ڈبلیو ایچ او

جنیوا(ر پورٹنگ آن لائن) عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین کی تیاری کے لیے دنیا بھر کے

ممالک کو کوششیں تیز کرنا ہونگی،مزید ممالک کو آگے آنے اور فنڈنگ کرنے کی ضرورت ہے ۔ ڈائریکٹر ڈبلیو ایچ

او نے کہا کہ کورونا ویکسین کی تیاری کے لیے بنائے گئے پلیٹ فارم کوواکس کے ساتھ مختلف ممالک کام

کررہے ہیں مگر مزید ممالک کو بھی آگے آنے اور فنڈنگ کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ پلیٹ فارم کورونا کے

خاتمے میں اہم کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ موثر ویکسین کی تیاری اور اس کی قیمت کم سے کم رکھنے کو یقینی

بنائے گا۔انہوں نے کہا کہ ویکسین کی تیاری میں اپنا حصہ ڈالنے کے خواہشمند ممالک اکتیس اگست

تک اس کا حصہ بن سکتے ہیں