کورونا وائرس 171

کورونا وائرس کی بھارتی قسم ڈیلٹا نے دنیا کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

نئی دہلی (رپورٹنگ آن لائن)بھارت میں پھیلنے والی کورونا وائرس کی قسم ڈیلٹا نے دنیا کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا کہ نیا وائرس چین ،آسٹریلیا ،فرانس سمیت 85 ملکوں تک پھیل گیا ہے، یہ رجحان بڑھتا رہا تو ڈیلٹا دنیا بھرکے کورونا کیسز میں اکثریت حاصل کرلے گا۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق چین میں ڈیلٹا کے چار اور نیو ساتھ ویلز میں 11 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں،فرانس میں کوروناکے نئے کیسز میں 10 میں سے 9 فیصد ڈیلٹا کے نکلے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں