نسیم شاہ 116

کورونا وائرس کا شکار فاسٹ بولر نسیم شاہ ہوٹل سے گھر منتقل

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ نے کورونا وائرس کے شکار فاسٹ بولر نسیم شاہ کو ٹیم ہوٹل سے گھر بھیج دیا۔پاکستان کرکٹ بوڈ (پی سی بی)ترجمان کے مطابق نسیم شاہ آئندہ 2 روز اپنے گھر میں آئسولیشن کریں گے اور تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کریں گے۔ترجمان قومی ٹیم کے مطابق نسیم شاہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں شامل آئندہ دو میچز کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

فاسٹر بولر کی آئسولیشن ہفتے کے روز مکمل ہوجائے گی جس کے بعد وہ اتوار کو ٹیم کے ہمراہ نیوزی لینڈ روانہ ہوں گے۔ترجمان کرکٹ ٹیم کے مطابق اس دوران پی سی بی کا میڈیکل پینل نسیم شاہ کی صحت کا جائزہ لیتا رہے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ میں نمونیا کے بعد کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں