عطا اللہ تارڑ 17

کوئی ڈیل ہے نہ ہی کوئی ڈھیل،عطاء تارڑ کی بانی پی ٹی آئی سے ڈیل کی تردید

اسلام آباد/واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے میڈیا میں بانی پی ٹی آئی کی ڈیل کے حوالے سے خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے حوالے سے نہ کوئی ڈیل ہے اور نہ ہی کوئی ڈھیل ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو کسی بھی قسم کی رعایت کا تاثر دینا بالکل غلط ہے، وہ عدالتوں سے سزا یافتہ مجرم ہیں۔

عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ رعایت کے حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں، ان خبروں میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔واضح رہے کہ عطاء اللّٰہ تارڑ نے 2 روز قبل بھی بانی پی ٹی آئی سے ڈیل کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے اپوزیشن کو واضح کیا تھا کہ ان کی صحت کے معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت پر سیاست نہ کرنا چاہتے ہیں نہ کرنی چاہیے، یہ تاثر غلط ہے کہ ان کے لیے کوئی ڈیل کا معاملہ کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں