آسٹریلوی وزیراعظم

کوئی قانون سے بالاتر نہیں، جوکووچ کی ملک بدری پر آسٹریلوی وزیراعظم

کینبرا(رپورٹنگ آن لائن)عالمی نمبر ایک ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ کی ملک بدری کے معاملے پر آسٹریلیا کے وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے بیان جاری کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعظم آسٹریلیا اسکاٹ موریسن نے ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں کہا کہ نوواک جوکووچ کا ویزا منسوخ کردیا گیا ۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ قواعد و ضوابط اہم ہیں جب یہ خاص طو پر سرحد سے متعلق ہوں، کوئی قانون سے بالاتر نہیں۔اسکاٹ موریسن نے یہ بھی کہا کہ ہماری مضبوط سرحدی پالیسیوں سے آسٹریلیا میں کورونا سے کم ترین اموات ہوئیں، ہم محتاط رہنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ آسٹریلیا نیکورونا وائرس کے سخت قوانین کو پورا نہ کرنے پر عالمی نمبر ایک ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ کا ویز ا منسوخ کرکے انہیں ڈی پورٹ کرنیکا فیصلہ کرلیا ۔نوواک جوکووچ آسٹریلین اوپن میں شرکت کیلئے میلبرن پہنچے تو ائیر پورٹ حکام نے سربین ٹینس اسٹار کو ویکسین سے استثنی اور غلط ویزے کی بنیاد پر داخلے سے روک دیا۔جوکووچ کو ویکسی نیشن قوانین سے مستثنی ہونے کے بعد آسٹریلین اوپن میں کھیلنا تھا لیکن ان کی ٹیم نے ویزے کی درخواست نہیں کی تھی جو ویکسین نہ لگوانے پر طبی چھوٹ کی اجازت دیتا ہے۔