احسن اقبال

کوئی شبہ نہیں کہ کچھ سینیٹرز میں کمزوریاں ہیں، احسن اقبال

نارووال(رپورٹنگ آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ اس بات میں کوئی شبہ نہیں کہ کچھ سینیٹرز میں کمزوریاں ہیں، اگلے انتخابات کو شفاف بنانے کے لیے اصلاحات ضروری ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ اگلے انتخابات کو شفاف بنانے کے لیے اصلاحات ضروری ہیں جس کے لیے کوئی سنجیدہ کوشش کی گئی تو اپوزیشن ضرور اس پر غور کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ہر جماعت اپنی صفوں میں جائزہ لے گی کہ کون سے سینیٹروں نے ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب میں سمجھوتا کیا۔