حنیف عباسی 17

کوئی بیماری کا بہانہ بنا کر سزاؤں میں معافی چاہتا ہے تو بھول جائے، وزیر ریلوے

راولپنڈی(رپورٹنگ آن لائن)وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ہمارا سب سے بڑا مسئلہ ریلوے ٹریک کا ہے،چیلنجز ہیں لیکن ہم مقابلہ کریں گے،راولپنڈی ریلوے ہسپتال کے علاوہ ہمارے تمام ہسپتال اصطبل کا منظر پیش کر رہے ہیں، انہیں آؤٹ سورس کرنے جا رہے ہیں، یہ صدیوں کا گند ہے، جلدی صاف نہیں ہو گا،ڈیجٹیلائزیشن پر ایف ڈبلیو او سے معاہدہ ہو گیا ہے،ہر اسٹیشن کواسمارٹ اینڈ سیف بنائیں گے، لاہور اسٹیشن کے باہر جو ہونے جا رہا ہے دنیا کے اسٹیشن بھول جائیں گے،2ارب روپے وزیراعلیٰ مریم نواز نے دئیے ہیں۔

ہفتہ کوریلوے اسٹیشن پر پلیٹ فارم نمبر 4-5کی اپ گریڈیشن اور افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ کسی کی بیماری کا مذاق نہیں اڑائیں گے لیکن کوئی بیمار ہے تو اس کا علاج ہونا چاہیے،ہاں اگر کوئی اس کو بہانہ بنا کر سزاؤں کی معافی چاہتا ہے تو اسے بھول جائے،وہی ہوگا جو جیل رولز اجازت دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا سب سے بڑا مسئلہ ریلوے ٹریک کا ہے،چیلنجز ہیں لیکن ہم مقابلہ کریں گے، کبھی رونا دھونا نہیں کیا کہ ہمارے پاس وسائل نہیں ہیں، جن افسران کو ٹارگٹس دیے انہوں نے 30جون تک حاصل کرنے ہیں ورنہ پر ان کو سیٹ پر رہنے کا حق نہیں ہو گا۔

حنیف عباسی نے کہا کہ وزیراعظم نے ٹاسک دیا ہے ٹریک کا قازقستان ازبکستان کے صدور آئے تھے، ازبک صدر سے ہم نے ایک معاہدہ کیا تھا، قازقستان کے ساتھ ابھی معاہدہ کیا ہے کہ چمن، قندھار، ہرات، ترکمانستان سے 840کلو میٹر فاصلہ ہے، یہ ٹارگٹ حاصل کرنے پر ہم سینٹرل ایشیا سے منسلک ہو جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ کوئٹہ تافتان بارڈر پر ہماری مال گاڑی کو ٹارگٹ کیا گیا، اگر حملے نہ ہوتے تو ہم مال گاڑی چلانے کے لیے تیار تھے،ایم ایل ون بنانے کا نادر موقع تھا جو ہم نے کھو دیا،480کلومیٹر کراچی روہڑی 2ارب ڈالر ایشین بینک سے منظور ہو چکے ہیں، جولائی کے اختتام تک اس کو شروع کردیں گے۔وزیر ریلوے نے بتایا کہ پیپلز ٹرین پورے کوئٹہ کو کور کرے گی، بلوچستان حکومت اس کی فنڈنگ کرے گی،روہڑی سے کراچی 8فریٹ ٹرینیں چل رہی ہیں، اب 10ہو گئی ہیں لیکن روزانہ 12کا ٹارگٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی ریلوے ہسپتال کے علاوہ ہمارے تمام ہسپتال اصطبل کا منظر پیش کر رہے ہیں، انہیں آؤٹ سورس کرنے جا رہے ہیں، ہماری پرائم ٹرینوں میں ٹکٹ ملنا مشکل ہوتا ہے، ہزارہ ٹرین کو اپ گریڈ کر دیا ہے لیکن عوام ایکسپریس کو دیکھ کر منہ دوسری طرف کر دیا تھا۔حنیف عباسی نے کہا کہ یہ صدیوں کا گند ہے، جلدی صاف نہیں ہو گا، تمام ٹرینیں دسمبر 2026تک اپ گریڈ ہو جائیں گی، ہم اس قابل ہو گئے ہیں کہ چیزوں کو ایکسپورٹ کر سکیں،ہم نے نیپال، بنگلا دیشں، سری لنکا،چلی سے رابطہ کیا ہے، ہم کوچز، ویگن کو ٹو او ٹو کے تحت دیں گے، این ایل سی 4 ٹرینیں ہم سے بنوانے جا رہی ہے، آٹو موبائل کو ٹرانسپورٹ کرنے کے اسٹاپ نہیں تھے لیکن ہم نے ڈیزائن بنا لیا ہے، خوردنی تیل کو بھی اپ کنٹری لانے کیلئے بات ہو گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایم ایل2پر این ایل سی اور ڈی پی ورلڈ کی معاونت سے ڈھائی ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے بنانے جا رہے ہیں، ڈیجٹیلائزیشن پر ایف ڈبلیو او سے معاہدہ ہو گیا ہے،ہر اسٹیشن اسمارٹ اینڈ سیف بننے جارہا ہے،14ویوو بریز لگیں گی کہ ویگن اوور لوڈ نہ ہو، آج 80لاکھ لوگ تیل کو استعمال کر رہے ہیں، ہم چوری، اسمگلنگ کو بھی روک رہے ہیں۔وزیر ریلوے نے بتایاکہ لاہور اسٹیشن کے باہر جو ہونے جا رہا ہے آپ دنیا کے اسٹیشن بھول جائیں گے،2ارب روپے وزیراعلیٰ مریم نواز نے دئیے ہیں، ریلوے کراسنگ بہت بڑا ایشو ہے،1875مقامات پر پھاٹک نہیں لیکن یہ صوبوں کا کام ہے،

کے پی حکومت نے بھی برانچ کیسسز کی منظوری دے دی ہے،یہ مثبت کام ہے، سفاری ٹرین کی اپ لفٹنگ کیلئے کہا ہے، تھر میں بھی سفاری ٹرین شروع کی ہے ،جہاں موقع مل رہا ہے وہاں سیاحت کیلئے کام کر رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سیلری کا کوئی ایشو نہیں، 2، 2ماہ بعد ملتی تھی، اب 4,5دن بعد ملتی ہے جس نے ٹریک بحال اور ری اسٹور کیا، گارڈ، ڈرائیور سمیت دیگر ملازمین کی ویلفیئر کیلئے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے کے کرایے پہلے ہی کم ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں