281

کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام سی ایم ٹی تربیتی کورس کا سیشن ہوا

لاہور(نیوز رپورٹر)کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام سی ایم ٹی تربیتی کورس کا سیشن ہوا۔
سرٹیفکیٹ ان میڈیکل ٹیچنگ کورس کا مقصد میڈیکل کے اساتذہ کی صلاحیتوں کو نکھارنا تھا۔
کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی
تربیتی سیشن کے مہمان خصوصی وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل ڈین میو ہسپتال پروفیسر ثاقب سعید، پروفیسر زاہد کمال صدیقی، رجسٹرار کے ای ایم یو داکٹر ریاست علی، پروفیسر بلقیس شبیر، پروفیسر سائرہ افضل، پروفیسر نازش عمران، پروفیسر سید اصغر نقی، پروفیسر رانا دل آویز ندیم، پروفیسر صفدر خان پروفیسر علی مدیح ہاشمی سمیت دیگر نے شرکت کی۔
کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی
اس موقع پر وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل کا شرکا سے خطاب میں کہنا تھا کہ
ایک اچھے استاد بننے کے لئے اس طرح کے کورسز ضروری ہیں
ایک ڈاکٹر کو نہ صرف میڈیکل ایکسپرٹ بلکہ ایک اچھا لیڈر، سکالر، ریسرچر، ایڈمنسٹریٹر، ایڈوکیٹ اور بہترین کمیونیکیٹر ہونا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ
یونیورسٹی میں کالج سے مختلف تعلیم و تربیت دی جاتی ہے ایک یونیورسٹی ریسرچر، سکالر بناتی ہے
کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام 2021 میں میڈیکل ایجوکیشن میں ماسٹر اور پی ایچ ڈی پروگرام شروع کروائے جائیں گےمجھے یقین ہے اس تربیتی سیشن کے اختتام پر تمام شرکا اچھے استاد اچھے سکالر اور اچھے میڈیکل ایکسپرٹ بنیں گے۔
اس موقع پر ڈین میو ہسپتال پروفیسر ثاقب سعید کا کہنا تھا کہ میڈیکل ایجوکیشن ہمارا مستقبل ہے اور ہم اس میں بہت ترقی کریں گے کمیونیکیشن گیپ اور اخلاقی تربیت وقت کی اہم ضرورت ہے ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے جونیر کی تربیت کو مد نظر رکھتے ہوئے خود کو بہتر سے بہترین کریں۔
جبکہ پروفیسر رانا دل آویز ندیم کا کہنا تھا کہ
جب ہم میڈیکل کے طالبعلم تھے تو ان چیزوں کا صرف تذکرہ کیا جاتا تھا اب دور ایسا ہے کہ عملی طور پر سکلز کو نکھارنے پر تربیت اور توجہ دی جاتی ہے
پروفیسر بلقیس شبیر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ
کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں کورونا پر سو سے زائد ریسرچ ہوئی جس طریقے سے ہم عملی مظاہرہ کریں گے ہمارے طالبعلم بھی ویسا سیکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں