وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا 53

کل ہر صورت ڈی چوک پہنچیں گے چاہے جتنا وقت لگے، علی امین گنڈاپور

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ کل ہرصورت ڈی چو ک پہنچیں گے چاہے جتنی دیر بھی لگے ۔کل چار اکتوبر کو بانی پی ٹی آئی کی جانب سے ڈی چوک کے مقام پر احتجاج کی کال پر تبصر ہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام آئین کے تحفظ، قانون کی پاسداری کے لیے خوف کے بت توڑ کر نکلیں گے،حقیقی آزادی کے لیے ہم جنگ لڑ رہے ہیں اور یہ اپنا حق واپس ملنے تک لڑتے رہیں گے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اور فارم 47 کی پنجاب حکومت جتنا بھی تشدد کرے ہم نے اپنا آئینی حق لینا ہے۔ وزیراعلی نے کہا کہ پرائیویٹ گاڑیوں کی پکڑ دگھڑ غیر قانونی اقدام ہے، پرائیویٹ گاڑی مالکان موٹروے پر اپنی گاڑیاں نہ لائیں نقصان کے ذمہ دار ہم نہیں ہوں گے۔علی امین گنڈا پور نے مزید کہا کہ وفاقی اور پنجاب حکومت مالکان کر زدوکوب کرکے گاڑیاں پکڑ رہی ہے۔ انہوں نے مزید بتایاکہ پشاور سے دس بجے اور صوابی سے 11 بجے تک نکلیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں