790

کلمہ شہادت میں تحریف۔پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈز ہٹ دھرمی پر اتر آیا،کے پی کے،آزادکشمیر اور فیڈرل بورڈ نے بھی کلمہ ایسا ہی لکھا ہے۔ موقف

شہباز اکمل جندران۔۔۔

پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کے ایم ڈی فاروق منظور اور ڈائیریکٹر مینوسکرپٹ عبداللہ فیصل نے کلمہ شہادت میں ”اللہ ایک ہے اس کا کوئی شریک نہیں ” کے الفاظ حذف کرنے کے معاملے پر غلطی تسلیم کرنے اور کلمہ شہادت کو درست طریقے سے لکھنے کا حکم جاری کرنے کی بجائے ہٹ دھرمی اختیار کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ کے پی کے پشاور بورڈ، آزاد جموں و کشمیر بورڈ اور فیڈرل بورڈ اسلام آباد نے بھی کلمہ شہادت کو اسی انداز میں لکھا ہے۔جس میں ”اللہ ایک ہے اس کا کوئی شریک نہیں ” کے الفاظ شامل نہیں ہیں۔
پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ
ذرائع کے مطابق پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کی تیسری جماعت کی اسلامیات کی کتاب میں دوسرے کلمہ میں تحریف کرتے ہوئے کلمے کو مختصر کردیا گیا ہے۔ اور اللہ تعالٰی کی وحدانیت کے اقرار کے الفاظ ختم کر دیئے ہیں۔
تیسری جماعت کے دوسرے باب ” ایمانیات و عبادات ” کے جزو ب، کلمہ شہادت کے پہلے صفحے (صفحہ نمبر 16) پر کلمہ شہادت سے وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہُ کے الفاظ منہا کر دیئے گئے ہیں۔
پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ
جس کے بعد تیسری جماعت کی بورڈ کی یہ کتاب پڑھنے والا کوئی بھی شخص کوئی بھی طالبعلم
کلمہ شہادت پڑھتے ہوئے اللہ رب العزت کے ایک ہونے اور اس کا کوئی شریک نہ ہونے کی گواہی نہیں دے سکے گا۔
پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ
تاہم پی سی ٹی بی کے ایم ڈی فاروق منظور اور ڈائیریکٹر مینوسکرپٹ عبداللہ فیصل کی طرف سے بورڈ کے اسلامیات کے سینئیر ماہر مضمون ڈاکٹر فخر الزمان کا تحریری موقف سامنے آیا ہے جس میں قرار دیا گیا کہ ہے تیسری جماعت کی اسلامیات قومی نصاب کونسل اور وفاقی وزارت تعلیم اور متحدہ علما بورڈ کے جید علمائے کرام کی کمیٹی سے منظور شدہ شدہ ہے۔ کے پی کے پشاور بورڈ، آزاد جموں و کشمیر بورڈ اور فیڈرل بورڈ اسلام آباد نے بھی کلمہ شہادت کو اسی انداز میں لکھا ہے۔جس میں ”اللہ ایک ہے اس کا کوئی شریک نہیں ” کے الفاظ شامل نہیں ہیں۔
اسلامیات کے سینئیر ماہر مضمون ڈاکٹر فخر الزمان نے بورڈ کے اس عمل کو مزید justifyکرتے ہوئے تحریری طورپر بیان کیا ہے کہ نماز کے دوران تشہد پر بیٹھتے ہوئے بھی پڑھے جانے والے کلمہ شہادت میں ”اللہ ایک ہے اس کا کوئی شریک نہیں ” کے الفاظ شامل نہیں ہیں۔
پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ

اور بعض احادیث مبارکہ کا ذکر کرتے ہوئے بھی اس سنگین غلطی کو coverکرنے کی کوشش کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں