کلمہ شہادت 466

کلمہ شہادت میں تحریف۔پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈز نے معاملہ دبانا شروع کر دیا۔

شہباز اکمل جندران۔۔۔

پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کے ایم ڈی فاروق منظور اور ڈائیریکٹر مینوسکرپٹ عبداللہ فیصل نے کلمہ شہادت میں “اللہ ایک ہے اس کا کوئی شریک نہیں” کے الفاظ حذف کرنے کے معاملہ کو بورڈ دبانا شروع کر دیا۔

بورڈ کے ان عہدیداروں نے انتہائی سنگین ایشو میں کسی پر ذمہ داری فکس کرنے یا کسی کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے معاملے کو Justify کرنے کی کاوشیں شروع کر دی ہیں۔
لاہور ہائی کورٹ

زرائع کے مطابق پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کی تیسری جماعت کی اسلامیات کی کتاب میں دوسرے کلمہ میں تحریف کرتے ہوئے کلمے کو مختصر کردیا گیا ہے۔ اور اللہ تعالٰی کی وحدانیت کے اقرار کے الفاظ ختم کر دیئے ہیں۔
پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک
تیسری جماعت کے دوسرے باب ” ایمانیات و عبادات ” کے جزو ب، کلمہ شہادت کے پہلے صفحے (صفحہ نمبر 16) پر کلمہ شہادت سے وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہُ کے الفاظ منہا کر دیئے گئے ہیں۔

جس کے بعد تیسری جماعت کی بورڈ کی یہ کتاب پڑھنے والا کوئی بھی شخص کوئی بھی طالبعلم
کلمہ شہادت پڑھتے ہوئے اللہ رب العزت کے ایک ہونے اور اس کا کوئی شریک نہ ہونے کی گواہی نہیں دے سکے گا۔

ذرائع کے مطابق پی سی ٹی بی کے ایم ڈی فاروق منظور اور ڈائیریکٹر مینوسکرپٹ عبداللہ فیصل کے موجودہ Tenure میں ایسی سنگین غلطیاں تواتر سے سامنے آرہی ہیں۔جو بورڈ کے ان عہدیداروں کی نااہلی ثابت کرنے کے ساتھ ساتھ کسی سازش کے امکان کو بھی رد نہیں کرتیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں