ڈیون کونوے 18

کسی لیگ کا دوسری سے موازنہ کرنا مشکل ہے، ڈیون کونوے

لاہور (نمائندہ خصوصی)اسلام آباد یونائیٹڈ کے بیٹر ڈیون کونوے نے کہا ہے کہ کسی لیگ کا دوسری لیگ کے ساتھ موازنہ کرنا مشکل ہے۔میڈیا سے گفتگو میں ڈیون کونوے نے کہا کہ پہلی مرتبہ پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) پی ایس ایل کھیل رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہمارا گروپ بہت اچھا ہے، تیاری بہت اچھی جا رہی ہے،

کسی لیگ کا دوسری لیگ کے ساتھ موازنہ کرنا مشکل ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے بیٹر نے کہا کہ 2 وینیوز پر میچز ہو رہے ہیں جو کہ تھوڑا مختلف ہے، لیگ کے لیے اچھا ہے کہ فاسٹ بولر آگے آرہے ہیں، ٹاپ آرڈر پر ایسے بولرز کا سامنا کرنا اچھا رہتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں