شرجیل انعام میمن 13

کسٹمز کی جانب سے سندھ حکومت کی گاڑی ضبط کرنے پر شرجیل میمن کا شدید ردعمل

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کسٹمز کی جانب سے سندھ حکومت کی گاڑی ضبط کرنے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر گاڑی کی دستاویزات شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ گاڑی انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کی ملکیت ہے جو تمام دستاویزات دکھانے کے باوجود تحویل میں لی گئی۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ گاڑی انڈس موٹر کمپنی کے آفیشل آٹ لیٹ سے خریدی گئی تھی، صوبائی حکومت کے محکمے کے ساتھ ایسا رویہ ناقابل قبول ہے۔شرجیل انعام میمن نے مطالبہ کیا کہ پاکستان کسٹمز فوری طور پر گاڑی واپس کرے اور تحریری معافی مانگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں