لاہور(رپورٹنگ آن لائن)گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ کر پشن کے سوا ہر ایشو پر حکومت سیاسی مخالفین سے بات چیت کر سکتی ہے ‘پی ڈی ایم احتجاجی مظاہروں کی سنیچر ی بھی مکمل کر لے تو حکومت جانے والی نہیں‘اگرمخالفین سمجھتے ہیں احتجاج سے حکومت ان کے دباو میں آئے گی تو یہ کبھی نہیں ہوگا۔
وہ گور نر ہاؤس لاہور میں تحر یک انصاف کے ایم این اے طاہر اقبال چوہدری کی قیادت میں ملاقات کر نیوالے وفد سے گفتگو کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر گور نر پنجاب کے پولٹیکل سیکرٹری میاں کاشف اقبال اور دیگر بھی موجود تھے ملاقات کے دوران سیاسی اور حکومتی امور سمیت دیگر ایشوز کے بارے میں بات چیت کی گئی گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل اپوزیشن جماعتیں اب تک درجنوں احتجاجی جلسے اور احتجاج کر چکیں ہیں حکومت نے ان میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ڈالی اور ہم پی ڈی ایم والوں پرو اضح کر دینا چاہتے ہیں وہ انکی لانگ مارچ اور احتجاج کی دھمکی سے حکومت بلیک میل اور خوفزدہ نہیں ہوگی عوامی مینڈ یٹ کے مطابق ملک وقوم کی خدمت کو جاری رکھا جائیگا عمران خان بھی بطور وزیر اعظم اپنی آئینی مدت پوری کریں گے حکومت ملک کی ترقی وخوشحالی کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے ۔
چوہدری محمدسرور نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے سامنے اپوزیشن کے احتجاج کو عوام نے مسترد کردیا ہے پی ڈی ایم کی احتجاج کی ضد کسی صورت ملک وقوم کے مفاد میں نہیں انکو چاہیے احتجاج اور لانگ مارچ کی سیاست کی بجائے حکومت کے عوامی مینڈیٹ کو تسلیم کریں اور آئندہ عام انتخابات میں عوامی فیصلے کا انتظار کر ے کیونکہ اپوزیشن احتجاجی جلسوں اور احتجاج کی سنچری بھی مکمل کر لے تو حکومت کو کوئی فر ق نہیں پڑیگا انہوں نے مزید کہا کہ احتجاج کر نا اپوزیشن کا جمہوری حق ضروری ہے مگر جو بھی قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کر یں گے انکے خلاف حکومتی ادارے ضرور ایکشن لیں گے قانون کی بالادستی حکومت کی ذمہ داری ہے جو ہر صورت پوری کی جائے گی کر پشن ملک وقوم کے ناسور ہے اس کو جڑوں سے ہر صورت ختم کر یں گے اور کرپشن کر نیوالوں کو آئین وقانون کے مطابق حساب دینا ہی پڑیگا ۔