کریڈٹ کارڈز 18

کریڈٹ کارڈز کے ذریعے خریداری اور ادائیگیوں کے رجحان میں نمایاں اضافہ

مکوآنہ (رپورٹنگ آن لائن)کریڈٹ کارڈز کے ذریعے خریداری اور ادائیگیوں کے رجحان میں جنوری کے دوران سالانہ اور ماہانہ بنیادوں پر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔سٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق جنوری میں صارفین نے کریڈٹ کارڈز کے ذریعے 184 ارب روپے کی خریداریاں اور ادائیگیاں کیں جو گزشتہ سال جنوری کے مقابلے میں 30.1 فیصد زیادہ ہیں۔

گزشتہ سال جنوری میں صارفین نے کریڈٹ کارڈز کے ذریعے 141 ارب روپے کی خریداری اور ادائیگیاں کی تھیں۔ دسمبر کے مقابلے میں جنوری میں کریڈٹ کارڈز کے ذریعے خریداری اور ادائیگیوں میں ماہانہ بنیادوں پر 1.3 فیصد کی نمو ہوئی۔ دسمبر میں صارفین نے کریڈٹ کارڈز کے ذریعے 182 ارب روپے کی خریداری اور ادائیگیاں کیں جو جنوری میں بڑھ کر 184 ارب روپے ہو گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں