مکو آ نہ (رپورٹنگ آن لائن)کریڈٹ کارڈزکے ذریعے خریداری اورادائیگیوں میں نومبرکے دوران نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق نومبر2025کے دوران صارفین نے کریڈٹ کارڈزکے ذریعے 177ارب روپے کی خریداری اورادائیگیاں کیں جوگزشتہ سال نومبرکے مقابلہ میں 30.6فیصدزیادہ ہے،
گزشتہ سال نومبرمیں صارفین نے کریڈٹ کارڈز کے ذریعے 136ارب روپے کی خریداری اورادائیگیاں کی تھیں، اکتوبرکے مقابلہ میں نومبرمیں کریڈٹ کارڈز کے ذریعے خریداری اورادائیگیوں میں ماہانہ بنیادوں پر2.3فیصدکی نموہوئی، اکتوبرمیں صارفین نے کریڈٹ کارڈز کے ذریعے 173ارب روپے کی خریداری اورادائیگیاں کی تھیں۔









