فردوس عاشق اعوان

کرپٹ ظل سبحانی اور شوباز اعلی نے محض شوبازی پر زور دیا،فردوس عاشق اعوان

لاہور(رپورٹنگ آن لائن ) معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کرپٹ ظل سبحانی اور شوباز اعلی نے محض شوبازی پر زور دیا، شوبازوں کے منصوبے عوامی سہولت کی بجائے قرض کی صورت میں قوم پر بوجھ بن چکے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹر پر اپنے بیان میں ڈاکٹر ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعلی عثمان بزدار کی زیر قیادت پنجاب میں تاریخ ساز منصوبوں پر کام جاری ہے، دو نئی نہریں جلالپور کینال سسٹم، تھل کینال سسٹم، چوبارہ سیکشن، 7 اکنامک زونز، 12 نئے ہسپتال، 12 نئی یونیورسٹیز کی تعمیر جا رہی ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ بزدار حکومت کی جانب سے 1 ہزار کلو میٹر فارم ٹو مارکیٹ روڈز، 1 ہزار سکول لائبریرز، 1 ہزار سائنس لیبز پر کام جاری ہے، پنجاب کے تمام خاندانوں کو ہیلتھ انشورنس کی فراہمی بزدار حکومت کے ایسے نمایاں منصوبے ہیں جن کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔